عالمی خبریں

امریکہ آمریت ترک کر دے تو معاہدہ ممکن ہے: ایرانی صدر

اپریل 13, 2026

امریکہ آمریت ترک کر دے تو معاہدہ ممکن ہے: ایرانی صدر

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ اگر ’امریکی حکومت اپنی آمرانہ روش ترک کر کے ایرانی قوم کے حقوق کا احترام کرے تو امریکہ کے ساتھ ایک معاہدہ ہونا ممکن ہو سکتا ہے۔‘

اس سے قبل امریکی صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ ایران ایک بار پھر مذاکرات کی میز پر آئے گا اور ’ہمیں وہ سب کچھ دے گا جو ہم چاہتے ہیں۔‘

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایرانی صدر کا یہ بیان ایرانی میڈیا کی جانب سے صدر پزشکیان اور روسی صدر پوتن کے درمیان ہونے والی گفتگو کی خبروں کے بعد سامنے آیا ہے۔

ایرانی میڈیا میں صدر پزشکیان کے حوالے سے کہا گیا تھا کہ امریکہ کے ساتھ معاہدہ ’دسترس سے باہر نہیں۔‘

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے