پاکستان24 متفرق خبریں

سپریم کورٹ: بیٹی کا ماں کو پہچاننے سے انکار

اپریل 2, 2018 < 1 min

سپریم کورٹ: بیٹی کا ماں کو پہچاننے سے انکار

Reading Time: < 1 minute

سپریم کورٹ میں بیٹی نے ماں کو پہچاننے سے  انکار کر دیا، عدالت نے یورپی شہری میمونہ کی درخواست پر بچیوں کی عدالتی احاطے میں ماں سے ملاقات کرانے کا حکم دے دیا _

پاکستان 24 کے مطابق یورپی ملک لیتھوینیا کی شہری میمونہ کی درخواست پر سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی، عدالت میں میمونہ کے سابق شوہر جمشید صدیقی اور تینوں بچیوں کو پیش کیا گیا، چیف جسٹس نے بچیوں سے استفسار کیا کہ کیا آپ کبھی اپنی والدہ سے ملے ہیں؟ جس پر چودہ سال کی بڑی بیٹی مریم نے کہا کہ میں اس عورت کو جانتی ہی نہیں، بیٹی نے ماں سے ملنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ اگر ملاقات کرانی ہے تو بابا ساتھ موجود رہیں،

چیف جسٹس نے والد کو مخاطب کر تے ہوئے کہا کہ یہ بچوں کی آپ نے دیکھ بھال کی یے؟ بچوں کے ذہن خراب کر دئیے ہیں، جمشید صدیقی نے جواب دیا کہ میمونہ خود پاکستان نہیں آنا چاہتی تھی، پاکستان 24 کے مطابق چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ باپ نے بچیوں کے دل میں ماں کے لیے نفرت بھری ہے، اپنے بچوں کو لے کر بھاگنے والے سے کوئی ہمدردی نہیں ہے، سات سال سے ماں بیٹیوں کو نہیں ملی، کیا والدہ کے سینے میں دل نہیں ہے، کیا والد کو نہیں چاہیے تھا کہ ویڈیو کال پر ہی بات کروا دیتے، کیوں نہ بچیوں کو بھگا کر لانے پر باپ کے خلاف پرچہ درج کرا دیا جائے، چیف جسٹس نے بچیوں کی والدہ سے ملاقات کرانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت میں ساڑھے گیارہ بجے تک وقفہ کر دیا ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے