ایمنسٹی اسکیم کا جائزہ لیں گے، چیف جسٹس
Reading Time: < 1 minuteچیف جسٹس ثاقب نثار نے حکومت کی ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کا جائزہ لینے کا عندیہ دیا ہے ۔ انہوں نے ایک کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے ہیں کہ بیرون ملک اکاؤنٹس اور اثاثوں پرسخت ایکشن لیں گے ۔
سرکاری زمین کی ملکیت کے ایک کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ سرکار کے اثاثوں کو ایسے نہیں جانے دیں گے، ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کو دیکھیں گے، پاکستانیوں کے بیرون ملک اثاثوں سے متعلق کیس کو جلد سماعت کے لئے مقرر کیا جائے گا، بیرون ملک اکاؤنٹس اوراثاثوں پرسخت ایکشن لیں گے ۔
یاد رہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے 5 اپریل کو ٹیکس کی شرح کم کرنے اور بیرون ممالک اثاثے رکھنے والے افراد کے لیے نئی ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کا اعلان کیا تھا ۔ ٹیکس ایمنسٹی اسکیم پر بعض تاجروں اور حزب اختلاف کی سیاسی جماعتوں نے تنقید کی ہے ۔
Array