قاسمی کا تقرر غیر قانونی قرار دے دیا گیا
Reading Time: < 1 minuteسپریم کورٹ نے سرکاری ٹی وی کے سابق منیجنگ ڈائریکٹر عطا الحق قاسمی کا تقرر غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عطاء الحق قاسمی بطور ایم ڈی اور چیئرمین پی ٹی وی لی گئی مراعات اور تنخواہ کے حقدار نہ تھے ۔
عدالت نے اس تقرر کا ذمہ دار سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار، سابق وزیر اطلاعات پرویز رشید اور سابق سیکرٹری فواد حسن فواد کو قرار دیا ہے ۔ عطاء الحق قاسمی کی طرف سے 197.86ملین روپے کی مراعات اور تنخواہ پرویز ، فواد حسن فواد اور اسحاق ڈار سے وصول کرنے کا حکم بھی دیا گیا ہے ۔
Array