پاکستان پاکستان24

سرزمین کی حفاظت مقدس کام

فروری 24, 2019

سرزمین کی حفاظت مقدس کام

پاکستان کی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے انڈیا کے زیرانتظام کشمیر کے ساتھ سرحد کا دورہ کیا ہے ۔

دورے میں انہوں نے سیالکوٹ سیکٹر میں ورکنگ باؤنڈری پر تعینات فوجی اہلکاروں سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’اپنی سرزمین کی حفاظت سے مقدس کام کچھ بھی نہیں۔؛

آرمی چیف نے کہا کہ وطن عزیز کی حفاظت پر مامور فوج کا سپہ سالار ہونے پر فخر ہے، ایسی فوج کی قیادت پر فخر ہے جو ہمہ وقت مادر وطن کے دفاع کیلیے تیار رہتی ہے ۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے سرحد پر فرائض سرانجام دیتے جوانوں کے جذبے کو سراہا ۔

خیال رہے کہ پاکستان اور انڈیا کے درمیان حالیہ تناؤ کی وجہ سے دونوں ملکوں کے فوجی سربراہ سرحدوں کے دورے کر رہے ہیں ۔

انڈیا کے زیرانتظام کشمیر میں حملے کا الزام پاکستان پر لگائے جانے کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی پائی جاتی ہے جس پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور امریکی صدر بھی تشویش ظاہر کر چکے ہیں ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے