او آئی سی اجلاس میں شرکت نہیں
پاکستان اسلامی ملکوں کی تنظیم او آئی سی کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت نہیں کرے گا ۔
پاکستانی وزیرخارجہ شاہ محمود قرشی نے پارلیمان کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں کہا کہ انہوں نے او آئی سی کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ انڈین وزیر خارجہ سشما سوراج کی اجلاس میں شرکت کی وجہ سے پاکستان نے شریک نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے ۔
اسلامی ملکوں کے وزرائے خارجہ کا اجلاس متحدہ عرب امارات کی ریاست ابوظہبی میں منعقد ہو رہا ہے جس میں انڈین وزیر خارجہ کو شرکت کی دعوت بھی امارات حکومت نے دی ہے ۔
پاکستانی وزیر خارجہ نے کہا کہ انڈیا او آئی سے کا ممبر ہے اور نہ ہی اس کو مبصر کا درجہ دیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر اجلاس میں انڈیا کو مبصر کا درجہ دینے کی کوشش کی گئی تو پاکستانی وفد مخالفت کرے گا ۔

