ائرپورٹ پر 13 کلو ہیروئن پکڑی گئی
Reading Time: < 1 minuteپاکستان میں حکام نے کہا ہے کہ دارالحکومت اسلام آباد کے ائرپورٹ پر 13 کلو گرام ہیروئن پکڑی گئی ہے ۔
راولپنڈی سے صحافی یاسر حکیم کے مطابق انسداد منشیات کی فورس کا کہنا ہے کہ نیو اسلام آباد ائیرپورٹ پر ایک کارروائی میں ویانا جانے والی برطانوی خاتون کے سامان سے 13 کلو سے زائد ہیروئن برآمد کی ہے ۔
حکام کے مطابق خاتون کوثر یونس غیر ملکی پرواز سے دوحا کے راستہ ویانا جا رہی تھی ۔ اے این ایف حکام نے بتایا ہے کہ ملزمہ خاتون نے ہیروئین چمڑے کی اشیاء میں چھپا رکھی تھی ۔
اے این ایف کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہیروئن تین مختلف ٹرالی بیگز میں موجود سامان سے برآمد کی گئی جس کے بعد خاتون کو مزید تفتیش کے لیے انسداد منشیات کے تھانے منتقل کر دیا گیا ہے ۔
Array