پاکستان

بھانجیوں کا ریپ کرنے والے ماموں کو سزا

مارچ 27, 2019

بھانجیوں کا ریپ کرنے والے ماموں کو سزا

پاکستان میں پشتو زبان کی مشہور گلوکارہ نازیہ اقبال کے بھائی افتخار کو صوبہ پنجاب کے شہر راولپنڈی کی ایک عدالت نے بھانجیوں کے ریپ کے جرم میں سزائے موت سنائی ہے ۔

فیصلے کے بعد گلوکارہ نازیہ اقبال نے راولپنڈی کی عدالت کے باہر سے ایک ویڈیو پیغام اپنی فیس بک پر پوسٹ کرتے ہوئے پشتو میں کہا ہے کہ ’میں نے جو کہا تھا کر دکھایا ہے، میں نے اپنی بیٹیوں کے ساتھ ظلم کرنے والے اپنے بھائی کو سزا دلوا دی ہے۔‘

نازیہ اقبال نے بدھ کو ایک الگ ویڈیو پیغام میں اپنے گھر سے پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’میں اللہ کا شکر ادا کرتی ہوں کہ مجھے انصاف مل گیا ہے۔‘ انہوں نے کہا کہ مجرم سے جرمانہ وصول کرنا میرا مقصد کبھی نہ تھا بلکہ اس کی سزا دلوانا تھی ۔

گزشتہ برس نازیہ اقبال نے اپنی بیٹیوں کے ریپ کے الزام میں اپنے سگے بھائی افتخار علی کے خلاف تھانہ روات میں مقدمہ درج کرایا تھا ۔

اس مقدمے میں راولپنڈی کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہر اسلم نے جرم ثابت ہونے پر ملزم افتخار علی کو سزائے موت اور جرمانے کی سزا کا حکم سنایا ۔ 

گلوکارہ نازیہ اقبال گزشتہ کئی سالوں سے اپنے چھ بچوں کے ہمراہ راولپنڈی میں مقیم ہیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے