پشتون لانگ مارچ میں ہزاروں شریک
پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں ہزاروں افراد نے پشتون لانگ مارچ میں شرکت کی ہے ۔
اس مارچ کا اعلان پشتون تحفظ موومنٹ نے کیا تھا ۔
وزیرستان سے قومی اسمبلی کے رکن محسن داوڑ نے ٹوئٹر پر بتایا ہے کہ لانگ مارچ میں پشتون عسکریت پسندی، پراکسی جنگ، تباہی اور ریاستی استحصال کے خلاف متحد ہوئے ۔

پشتون لانگ مارچ کے بارے میں سینکڑوں سوشل میڈیا صارفین نے اپنی رائے کا اظہار کیا ہے ۔ بعض صارفین نے شمالی وزیرستان کے بڑے جلسے کو ملکی ذرائع ابلاغ پر کوریج نہ دینے پر ٹی وی چینلز اور اسٹیبلشمنٹ پر تنقید بھی کی ۔


