پاکستان24 متفرق خبریں

شدید زلزلے سے 24 ہلاک، 450 زخمی

ستمبر 24, 2019 2 min

شدید زلزلے سے 24 ہلاک، 450 زخمی

Reading Time: 2 minutes

پاکستان کے زیرانتظام کشمیر کے علاقے میرپور میں شدید زلزلے سے عمارتیں گری ہیں جن میں 24 افراد ہلاک اور 450 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

میرپور اور جہلم کے ہسپتالوں میں زخمیوں کا علاج جاری ہے۔

حکام کے مطابق میرپور کے گرد و نواح میں بڑے پیمانے پر شہری املاک کو نقصان پہنچا ہے۔

وزیراعلی پنجاب نے جہلم کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

میرپور کے قریب جاتلی کے علاقے میں زمین دھنس جانے سے سڑکیں ناقابل استعمال ہو گئی ہیں۔

منگل کو دن چار بجے آنے والے زلزلے کے جھٹکے پشاور، اسلام آباد اور لاہور میں بھی محسوس کیے گئے۔

اسلام آباد میں زلزلے کے جھٹکے چار بج کر تین منٹ پر محسوس کیے گئے اور یہ چار چھ سے سات سیکنڈ تک عمارتوں کو ہلاتے رہے۔

شہریوں کی ایک بڑی تعداد بلند عمارتوں اور گھروں سے خوف کے مارے باہر نکلی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلہ کی شدت ریکٹر سکیل پر پانچ اعشاریہ آٹھ تھی۔

امریکی زلزلہ پیما کے مطابق مرکز جہلم سے پانچ کلومیٹر شمال میں تھا جبکہ گہرائی دس کلومیٹر تھی۔

مردان، صوابی، چارسدہ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے