متفرق خبریں

فواد چودھری کا چاند نظر نہ آیا

ستمبر 30, 2019 < 1 min

فواد چودھری کا چاند نظر نہ آیا

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کی وزارت مذہبی امور میں بلائے گئے اجلاس میں چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمن نے وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے بنائے گئے قمری کیلنڈر کو غلط ثابت کر دیا ہے جس کے بعد قمری کیلنڈر استعمال کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ چھ رکنی ورکنگ گروپ پر چھوڑ دیا گیا ہے۔

وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے بناے گئے کیلینڈر کا جائزہ لینے کےلئے وزارت مذہبی امور میں وفاقی وزیر نور الحق قادری کی صدارت میں اجلاس ہوا جس میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن، چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ آیاز اور غیر سرکاری رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے شرکت کی۔


اجلاس میں وزارت سائنس اور ٹیکنالوجی کے بنائے گئے قمری کیلنڈر کا جائزہ لیا گیا جس کو مفتی منیب الرحمن نے غلط ثابت کیا۔

مفتی منیب الرحمن کا کہنا تھا کہ وزارت سائنس کے کیلنڈر کے مطابق یکم صفر پیر کو ہونا تھی لیکن اتوار کو ماہ صفر کا چاند نظر نہیں آیا جبکہ رویت ہلال کمیٹی کے مطابق یکم صفر بروز منگل ہونی تھی جو درست ثابت ہوئی۔

وزارت مذہبی امور میں بلائے گئے اجلاس میں چاروں صوبوں کے محکمہ اوقاف اور وفاقی المدارس کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

معاملے کا جائزہ لینے کےلئے اجلاس کی کارروائی کو ان کیمرہ کیا گیا تاکہ معاملے کا کھل کر جائزہ لیا جائے۔

ان کیمرہ اجلاس میں وزارت مذہبی امور کے وزیر نور الحق قادری نے معاملے کے حل کےلئے چھ رکنی ورکنگ گروپ بنا دیا ہے جس میں اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین، سیکرٹری وفاق المدارس حینف جالندھری اور مفتی شہاب الدین پوپلزئی کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے