مہتاب عباسی پر فرد جرم عائد
Reading Time: < 1 minuteپاکستان میں مسلم لیگ ن کے سابق وزیر ہوا بازی سردار مہتاب عباسی پر غیرقانونی بھرتیوں کے مقدمے میں اسلام آباد کی احتساب عدالت نے فرد جرم عائد کی ہے۔
احتساب عدالت میں پی آئی اے میں غیرقانونی بھرتیوں کے ریفرنس پر سماعت کے دوران سردار مہتاب عباسی اور دیگر ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا جس کے بعد عدالت نے آئندہ سماعت پر دو گواہوں ارشدعلی اور محسود تاجور کو طلب کیا ہے۔
احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے ریفرنس پر سماعت کی۔
ریفرنس میں شریک پانچ ملزمان عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔ ملزمان میں عرفان الہی، مہتاب عباسی، طارق محمود پاشا، راحیل احمد اور مشرف رسول شامل ہیں۔ عدالت ملزمان پر فرد جرم عائد کی جبکہ ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا۔
ایک ملزم طارق محمود پاشانےعدالت کوبتایاکہ وہ سیکریٹری کشمیرافئیرہیں اور زلزلہ کے باعث امدادی کاموں میں مصروفیت کی وجہ سے پیش نہیں ہوسکیں گے۔
وکیل صفائی نے کہا آئندہ سماعت کی تاریخ نومبر کی رکھی جائے، عدالت سماعت 29 اکتوبر تک ملتوی کردی۔