جے یو آئی کے مفتی کفایت اللہ گرفتار
Reading Time: < 1 minuteپاکستان میں جمعیت علمائے اسلام کے مانسہرہ سے تعلق رکھنے والے راہنما مفتی کفایت اللہ کو اسلام آباد کے سیکٹر ای 11 سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔
مانسہرہ سے صحافی سید نعمان شاہ کے مطابق مفتی کفایت اللہ کے خاندانی زرائع نے تصدیق کی ہے کہ مفتی کفایت اللہ کو صبح ساڑھے چار بجے گرفتار کیا گیا۔
خاندانی زرائع کا کہنا ہے کہ مفتی کفایت اللہ کو مانسہرہ اور اسلام آباد پولیس نے مشترکہ کارروائی میں گرفتار کیا۔
مفتی کفایت اللہ کو سینٹرل جیل ہری پور منتقل کیا گیا ہے۔
مفتی کفایت اللہ گذشتہ دنوں ٹی وی ٹاک شو میں ریٹائرڈ جرنیلوں کے بارے میں گفتگو کے بعد لائم لائٹ میں آئے تھے۔
پولیس کے مطابق مفتی کفایت اللہ کو تھری ایم پی او کے تحت کے گرفتار کیا گیا جس کے وارنٹ ڈپٹی کمشنر مانسہرہ نے دو روز قبل جاری کیے تھے۔
مفتی کفایت اللہ سمیت مانسہرہ کے 22 قائدین کے وارنٹ جاری کیے گے ہیں تاہم گرفتاری صرف مفتی کفایت اللہ کی عمل میں لائی گئی ہے۔
مفتی کفایت اللہ جے یو آئی مانسہرہ کے امیر اور خیبر پختونخوا اسمبلی کے سابق رکن ہیں۔