’ہندوتوا کے خلاف نوجوان نکل آئے ہیں‘
انڈیا کی مشہور لکھاری اور انسانی حقوق کے لیے آواز اٹھانے والی سرگرم شخصیت ارون دھتی رائے نے نئی دہلی میں نریندر مودی حکومت کی جانب سے متعارف کرائے گئے شہریت کے متنازع قانون کے خلاف مظاہرے میں شرکت کی ہے۔
الجزیرہ ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مس رائے نے کہا ہے کہ وہ موجودہ حکومت مخالف تحریک سے پرامید ہیں کیونکہ نوجوانوں کو اپنے حقوق کا علم ہے اور وہ سمجھتے ہیں کہ ملک کے لیے تعصب کتنا خطرناک ہے۔
ارون دھتی رائے کا کہنا تھا کہ نوجوان نسل شعوری طور پر نریندر مودی کے ہندوتوا کے نظریے کی مخالفت کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سنہ 2014 میں جب سے مودی اقتدار میں آئے ہیں ان کے پاس ہر معاشی و سیاسی مسئلے کا حل نفرت کو بڑھانا ہے مگر نوجوان اب اس چیز کو قبول کرنے کے لیے تیار نہیں۔

