متفرق خبریں

مائیکل جیکسن کو قتل کیا گیا تھا

جنوری 25, 2017 < 1 min

مائیکل جیکسن کو قتل کیا گیا تھا

Reading Time: < 1 minute

 مائیکل جیکسن کی بیٹی پیرس جیکسن کا کہنا ہے کہ ان کے والد کو قتل کیا گیا تھا۔ پیرس نے میگزین کو انٹرویو میں بتایا انھیں اس بات کا یقین ہے کہ سنہ 2009 میں جیکسن کی موت ’سوچا سمجھا عمل‘ تھا۔ گلوکار کی موت اینستھیٹک دوا پروپوفول کی زیادہ خوراک لینے سے ہوئی تھی۔ ان کے ڈاکٹر کونریڈ مرے کو بعد میں قتلِ غیرعمد کا مرتکب قرار دیا گیا تھا۔ پیرس کا خيال ہے کہ اس کہانی میں بہت کچھ ابھی سامنے نہیں آیا۔ پیرس نے کہا کہ ڈاکٹر یہ اشارے دے سکتے تھے کہ کون لوگ ان کے پیچھے تھے۔ انٹرویو کرنے والے برائن حیات نے جب پیرس سے پوچھا کہ آیا وہ سمجھتی ہیں کہ ان کے والد کو قتل کیا گیا تو 18 سالہ پیرس نے جواب دیا: یقیناً

پیرس نے  کہا کہ ‘بہت سے لوگ’ ان کے والد کی موت چاہتے تھے اور وہ انصاف حاصل کرنے کے لیے جیسے شطرنج کی بازی کھیل رہی ہوں۔ پیرس نے   کسی فرد کا نام نہیں لیا اور نہ ہی کونریڈ مرے پر ہی الزام لگایا۔ انٹرویو میں پیرس نے جیکسن کی ‘پدرانہ صلاحیتوں’ کی شاندار الفاظ میں تعریف کی اور ان تمام مفروضوں کو بےبنیاد قرار دیا جن کے مطابق مائیکل پیرس کے حقیقی والد نہیں تھے۔

 

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے