بوٹ پروگرام: اینکر کاشف عباسی پر پابندی
پاکستان میں ٹی وی چینلز کے ضابطہ اخلاق پر عمل کرانے والے محکمے الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے ARY نیوز کے اینکر کاشف عباسی پر 60 دن کی پابندی عائد کر دی ہے۔
پیمرا کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 14 جنوری کو کاشف عباسی کے پروگرام میں وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے غیر اخلاقی حرکت کی اور ”قومی ادارے“ کی شہرت خراب کرنے کی کوشش کی۔

پیمرا کے مطابق اینکر کاشف عباسی نے مہمان کو روکنے کی کوشش نہ کی اور مسکراتے رہے۔ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کاشف عباسی 60 دن کے لیے پروگرام نہیں کر سکیں گے اور ان کے بطور تجزیہ کار شرکت پر بھی پابندی ہوگی۔
واضح رہے کہ کاشف عباسی کے پروگرام میں فوجی بوٹ لائے جانے کا معاملہ دنیا بھر کے میڈیا میں پاکستان کی حکومت کے کٹھ پتلی ہونے کے تاثر کو مزید تقویت دینے کا باعث بنا ہے۔

