فیس بک کا انڈیا میں پانچ ارب 70 کروڑ ڈالر کا معاہدہ
Reading Time: < 1 minuteدنیا کی سب سے بڑی سوشل میڈیا و ڈیجیٹل کمپنی فیس بک نے انڈیا کے جیو ڈیجیٹل پلیٹ فارمز بزنس میں پانچ ارب 70 کروڑ ڈالر کا سٹیک خرید لیا ہے۔
بدھ کو فیس بک کے جاری کیے گئے بیان کے مطابق یہ معاہدہ انڈیا میں بیرونی سرمایہ کاری کا کیا جانے والا اب تک کا سب سے بڑا معاہدہ ہے۔
جیو ڈیجیٹل انڈیا کے سب سے امیر شخص مکیش امبانی کے ریئلائنس انڈسٹری کا حصہ ہے۔
امبانی کی کمپنی کی جانب سے جاری کیے بیان میں کہا گیا ہے کہ فیس بک کو پانچ ارب 70 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کے عوض دس فیصد حصہ دیا جائے گا۔
معاہدے کا اعلان کرتے ہوئے فیس بک نے کہا ہے کہ کمپنی واٹس کی طاقت کو جیو ڈیجیٹل کے ساتھ لنک اپ کرنا چاہتی ہے جو آن لائن سیکٹر میں ڈیجیٹل بزنس میں تیزی سے بڑھنے والی انڈین کمپنی ہے۔
بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق انڈیا دنیا بھر میں فیس بک کی سب سے بڑی مارکیٹ ہے۔
Array