پاکستان24 عالمی خبریں

اقوام متحدہ میں انڈیا کی بلامقابلہ جیت، غیر مستقل رکن منتخب

جون 18, 2020 < 1 min

اقوام متحدہ میں انڈیا کی بلامقابلہ جیت، غیر مستقل رکن منتخب

Reading Time: < 1 minute


اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں چار ممالک غیر مستقل رکن منتخب کیے گئے ہیں جن میں انڈیا کا انتخاب بلامقابلہ ہوا ہے۔

بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق انڈیا، میکسیکو، آئرلینڈ اور ناروے کو 2020-21 کے لیے سلامتی کونسل کا غیر مستقل ارکان منتخب کیا گیا ہے۔

غیر مستقل رکن کے طور پر منتخب ہونے والے ملکوں کو جیت کے لیے کاسٹ کیے گئے ووٹوں میں سے دوتہائی اکثریت درکار تھی۔

انڈیا سلامتی کونسل کا مستقل رکن بننے کے لیے عرصہ دراز سے کوشش کرتا رہا ہے تاہم تاحال کامیابی نہیں مل سکی۔

اس مرتبہ انڈیا غیر مستقل رکن کے طور پر 192 میں سے 184 ووٹ لے کر بلامقابلہ منتخب ہوا ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل پاکستان کے ویز خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ ’انڈیا سات مرتبہ سلامتی کونسل کا غیر مستقل ممبر بن چکا ہے اور اس کے دوبارہ ممبر بننے سے کوئی قیامت نہیں آئے گی۔‘

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے