ٹرین نے ماڈل گرل کو کچل دیا
Reading Time: < 1 minuteامریکی میں ایک نوجوان ماڈل ریلوے لائن پر تصاویر کھنچوارہی تھیں کہ اچانک آنے والی ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگئیں۔ انیس سالہ فریزانيہ تھامسن ریاست ٹیکسس کے نیواسوٹا ریلوے لائن پر فوٹو كھنچوا رہی تھیں کہ ٹرین کی زد میں آگئیں۔ ریلوے لائن پر کھڑی ان کی آخری تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے۔ مقامی پولیس کے مطابق فریزانیہ حادثے کے وقت حاملہ تھیں۔ وہ ایک ٹرین سے اترنے کے بعد بغل والی ریلوے لائن پر تصاویر کھنچوا رہی تھیں کہ دوسری جانب سے ایک اور ٹرین آگئي اور انھیں کچلتی ہوئی نکل گئی۔ فریزانیہ کی ماں نے مقامی اخبار سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ فریزانیہ کا پہلا فوٹو شوٹ تھا اور وہ یہی پیشہ اختیار کرنا چاہتی تھیں۔ ریل انتظامیہ کے اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں گذشتہ برس ریلوے لائن پر حادثے کا شکار ہونے والے تقریبا 813 لوگوں کی موت ہوئی۔
Array