”یہ غلط ہوگا“ عمران خان مرد کی آنکھ کا پردہ چاہتے تھے
پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کے جنسی زیادتی کے واقعات بڑھنے کی وجہ بے پردگی بتانے کے بیان کے بعد سخت تنقید کی زد میں ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد کے درمیان اس موضوع پر بحث جاری ہے اور خواتین سخت ردعمل کا اظہار کر رہی ہیں۔
اس دوران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ نے بھی ٹویٹ کرتے ہوئے اپنی رائے دی ہے۔
ٹویٹ میں جمائما نے قرآن کی آیت کا حوالہ بھی دیا۔
جمائما گولڈ سمتھ نے لکھا کہ مجھے امید ہے کہ یہ ایک غلط بات ان سے منسوب کی جا رہی ہے۔ میں جس عمران کو جانتی تھی وہ کہتے تھے ’مرد کی آنکھوں پر پردہ ڈالو عورت پر نہیں۔‘
I'm hoping this is a misquote/ mistranslation. The Imran I knew used to say, "Put a veil on the man's eyes not on the woman." https://t.co/NekU0QklnL
— Jemima Goldsmith (@Jemima_Khan) April 7, 2021
سوشل میڈیا پر بحث کا سلسلہ اس وقت شروع ہو جب عمران خان نے لائیو کال کے دوران ایک سوال کے جواب میں ملک میں ریپ کے واقعات کے بڑھنے کی وجہ بے پردگی اور فحاشی کو قرار دیا۔ صارفین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے مختلف ٹویٹس کیں۔
ٹوئٹر صارف ماریہ سرتاج لکھتی ہیں کی کہ ’آپ وہ ویڈیو دوبارہ دیکھیں اور ان کا مطلب سمجھیں۔ عمران خان پر تنقید کر کے ان کے مخالفوں کو خوش نہ کریں۔‘ ’آپ انہیں ہم سب سے بہتر جانتی ہیں۔ ان کے جارے میں اپنی سوچ پر بھروسہ رکھیں۔‘
بعد ازاں ایک اور ٹویٹ میں جمائما نے چند برس قبل سعودی عرب میں اپنے تجربے کے بارے میں بتایا۔
I remember years ago being in Saudi Arabia and an elderly woman in an abaya & niqab was lamenting the fact that when she went out she was followed & harassed by young men. The only way to get rid of them was to take her face covering OFF.
The problem is not how women dress!— Jemima Goldsmith (@Jemima_Khan) April 7, 2021
ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں ایک عمر رسیدہ خاتون نے بتایا کہ وہ جب کبھی عبایا اور نقاب میں باہر جاتی ہیں تو جوان مرد ان کا پیچھا کرتے اور چھیڑتے ہیں جن سے جان چھڑانے کے لیے وہ نقاب ہٹا دیتی ہیں۔

