پاکستان24 متفرق خبریں

لاہور میں تحریک لبیک کے کارکنوں اور پولیس میں جھڑپ، 3 ہلاک

اکتوبر 22, 2021 < 1 min

لاہور میں تحریک لبیک کے کارکنوں اور پولیس میں جھڑپ، 3 ہلاک

Reading Time: < 1 minute

پاکستان میں کالعدم مذہبی تنظیم تحریک لبیک کے لانگ مارچ کے شرکا لاہور میں داتا دربار پہنچے ہیں.

لاہور پولیس کے مطابق تحریک لبیک کے کارکنوں سے تصادم میں تین پولیس اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔

ترجمان ضلعی پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں ایک تھانہ گوالمنڈی کے ہیڈکانسٹبل ایوب جبکہ دوسرے میوگارڈن چوکی کے کانسٹبل خالد جاوید ہیں۔

لبیک کے ترجمان کے مطابق درجنوں کارکن پولیس اور رینجرز کے تشدد سے زخمی ہوئے.
اسلام آباد کی جانب روانہ ریلی کے شرکا نے کئی مقامات پر سڑکوں سے کنٹینرز ہٹا دیے۔

ایم او کالج کے قریب مارچ کے شرکا پر پولیس کی جانب سے شدید شیلنگ کی گئی ہے۔

‏پنجاب حکومت نے لاہور میں حالات کشیدہ ہونے پر رینجرز طلب کی ہے.

تحریک لبیک کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ لانگ مارچ کے شرکا واپس گھروں کو جانے کو تیار نہیں اور اسلام آباد کی جانب سفر جاری رہے گا۔

سول سیکرٹریٹ، داتا دربار، ایم او کالج اور کچہری کے مضافات میں حالات کشیدگی کا شکار ہیں۔ شہر میں امن و امان کو برقرار رکھنے کے لئے رینجرز طلب کی گئی ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے