کھیل

عالمی نمبر ون ٹینس کھلاڑی اور آسٹریلوی حکومت میں آنکھ مچولی

جنوری 15, 2022 < 1 min

عالمی نمبر ون ٹینس کھلاڑی اور آسٹریلوی حکومت میں آنکھ مچولی

Reading Time: < 1 minute

سربیا سے تعلق رکھنے والے ٹینس کی دنیا کے نمبر ون رینکنگ والے کھلاڑی نوواک جوکوچ کو ایک بار پھر آسٹریلیا کے حراستی مرکز منتقل کیا گیا ہے۔

کورونا کی عالمی وبا کے لیے بنائی گئی ویکسین لگانے سے انکاری ٹینس سٹار کو آسٹریلوی حکومت ملک بدر کرنا چاہتی ہے جبکہ وہ آسٹریلین اوپن کھیلنا کی سرتوڑ کوشش کر رہے ہیں۔

آسٹریلوی حکام نے ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ نہ ہونے پر نوواک جوکووچ کو ملک میں داخلے کی اجازت دینے سے انکار کرتے ہوئے حراستی مرکز منتقل کیا تھا مگر وہ عدالت میں گزشتہ ہفتے مقدمہ جیت گئے تھے۔

جمعے کو آسٹریلیا کی حکومت نے جوکووچ کا ویزہ ایک بار پھر منسوخ کیا اور ان کو حراستی مرکز منتقل کیا۔

سربین کھلاڑی نے آسٹریلوی حکام کی جانب سے ڈیپورٹ کیے جانے کے فیصلے کو عدالت میں چیلنج کیا ہے جہاں ان کی درخواست پر سماعت ہونی ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے