پاکستان

قبضے پر صحافیوں کے خلاف مقدمہ

جولائی 8, 2017 < 1 min

قبضے پر صحافیوں کے خلاف مقدمہ

Reading Time: < 1 minute

اسلام آباد پولیس نے فیڈرل یونین آف جرنالسٹس کے ایک دھڑے کے سربراہ اور ان کے پچیس ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ متروکہ وقف املاک کی میریٹ اسلام آباد سے ملحقہ واقع عمارت پر قبضے کے خلاف پولیس نے کارروائی کی اور ایک کروڑ کے لگ بھگ کرایہ نہ دینے پر یونین کے دفتر کو سیل کیا۔ متروکہ وقف املاک کے چیئرمین صدیق الفاروق کی جانب سے درخواست کی گئی تھی ۔ ایف آئی آر میں درج تفصیل کے مطابق افضل بٹ، عامر بٹ اور ان کے پچیس دیگر ساتھیوں نے عمارت میں گھس کر دفتر کی سیل توڑی اور اس پر قبضہ کرلیا اور موقع پر موجود پولیس گارڑ سے واکی ٹاکی بھی چھین لی۔ پولیس کے مطابق مذکورہ افراد نے عمارت میں گھس کر دہشت پھیلائی اور وہاں کام کرنے والے دیگر اداروں اور کمیپنیوں کے لوگوں میں خوف و ہراس پھیلا۔
پولیس نے صحافیوں کے خلاف مقدمہ درج کرنے میں پس وپیش سے کام لیا جس پر متروکہ وقف املاک کے چیئرمین نے عدالت سے رجوع کیا۔ عدالت نے بائیس اے کی درخواست پر حکم جاری کرتے ہوئے تھانہ سیکرٹریٹ پولیس کو ہدایت کی کہ مذکورہ صحافیوں کے خلاف مقدمہ درج کیاجائے۔ عدالتی ہدایت کے بعد پی ایف یو جے کے ایک دھڑے کے سربراہ ہونے کے دعویدار افضل بٹ اور ان کے ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا ہے تاہم پولیس ملزمان کے خلاف تاحال کوئی کارروائی نہیں کررہی ۔ پولیس نے اس بات کو تسلیم کیاہے کہ مذکورہ دفتر پر ابھی تک صحافیوں کے اس گروپ کا قبضہ ہے۔ ایف آئی آرمیں نامزد قبضہ گروپ کا سرغنہ افضل بٹ آج کل میرشکیل کے ادارے جنگ گروپ کا ملازم بتایاجاتا ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے