عالمی خبریں

میزائل مشق حملے کے مشابہ

ستمبر 4, 2017 < 1 min

میزائل مشق حملے کے مشابہ

Reading Time: < 1 minute

جنوبی کوریا نے اصلی ہتھیاروں سے ایک مشق میں راکٹوں کو فائٹر طیاروں سے چھوڑا اور زمین سے بیلسٹک میزائل داغے ۔ میزائل کی یہ مشق شمالی کوریا کی جوہری تنصیبات پر حملے کے مشابہ ہے۔ جنوبی کوریا نے یہ تجربہ نے میزائل مشق امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس کے انتباہ کے بعد کی ہے جس میں انھوں نے شمالی کوریا کو کہا تھا کہ اگر امریکہ کے اتحادی کو کوئی خطرہ پیش آيا تو اس کا جواب بھرپور فوجی قوت سے دیا جائے گا۔

جنوبی کوریا نے کہا ہے کہ اسے ایسے اشارے ملے ہیں کہ جو ظاہر کرتے ہیں کہ شمالی کوریا ایک اور بین البراعظمی میزائیل کا تجربہ کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔ اس سے قبل  شمالی کوریا نے ہائیڈروجن بم کا کامیاب تجربہ کیا جو دور تک مار کرنے والے میزائل پر نصب کیا جا سکتا ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے