نئی ون ڈے رینکنگ جاری
Reading Time: < 1 minuteکرکٹ کی عالمی تنظیم آئی سی سی کی نئی ون ڈے رینکنگ جاری کر دی گئی ۔ جنوبی افریقہ پہلے نمبر پر آگیا۔ آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں جنوبی افریقہ 5957 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، آسٹریلیا 5505 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور بھارت 5266 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ جب کہ پاکستان 3885 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے۔
گیند بازی میں آسٹریلیا کے جوش ہیزووڈ پہلے نمبر پر جنوبی افریقا کے عمران طاہر دوسرے اور آسٹریلیا کے مچل اسٹاک تیسرے نمبر پر ہیں۔ جبکہ پاکستان کے حسن علی ایک درجہ تنزلی کے بعد چھٹے سے ساتویں نمبر پر پہنچ گئے۔ شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر بھارتی فاسٹ بولر بھومرا 27 درجے ترقی کے بعد چوتھے نمبر پر آ گئے ہیں۔ بھومرا نے سری لنکا کے خلاف سیریز میں 15 وکٹیں حاصل کیں۔ بھارتی کپتان ویرات کوہلی بلے بازی میں بدستور سرفہرست ہیں اور انہوں نے ٹنڈولکر کا 887 پوائنٹس کا ریکارڈ بھی برابر کر دیا ہے۔ کوہلی نے سری لنکا کے خلاف سیریز میں 330 رنز بنائے۔ پاکستان کے بابر اعظم پانچویں پوزیشن پر موجود ہیں۔ آل راؤنڈر رینکنگ میں بنگلادیش کے شکیب الحسن پہلے اور پاکستان کے محمد حفیظ دوسرے نمبر پر ہیں۔