عالمی خبریں

سوڈان میں لڑائی جاری، آٹھ لاکھ افراد ملک چھوڑ سکتے ہیں: اقوام متحدہ

مئی 1, 2023 < 1 min

سوڈان میں لڑائی جاری، آٹھ لاکھ افراد ملک چھوڑ سکتے ہیں: اقوام متحدہ

Reading Time: < 1 minute

اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ فوجی دھڑوں کے درمیان لڑائی کے نتیجے میں آٹھ لاکھ سے زیادہ افراد سوڈان سے فرار ہو سکتے ہیں، جن میں بہت سے ایسے ہیں جو پہلے ہی پناہ گزین کے طور پر وہاں آ چکے ہیں۔

عالمی ادارے کے ایک اہلکار رؤف مازو نے پیر کے روز کہا کہ اس بحران کے فوری حل کے بغیر ہم مزید لوگوں کو حفاظت اور بنیادی امداد کی تلاش میں بھاگنے پر مجبور ہوتے دیکھیں گے۔

انہوں نے جنیوا میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ تمام متعلقہ حکومتوں اور شراکت داروں کے ساتھ مشاورت سے ہم 815,000 لوگوں کی منصوبہ بندی کے اعداد و شمار پر پہنچے ہیں جو سات پڑوسی ممالک کی طرف جا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس تخمینے میں تقریباً 580,000 سوڈانی شامل ہیں، جن میں جنوبی سوڈان اور دیگر جگہوں کے موجودہ مہاجرین بھی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اب تک تقریباً 73,000 لوگ سوڈان کے سات ہمسایہ ممالک، جنوبی سوڈان، چاڈ، مصر، اریٹیریا، ایتھوپیا، وسطی افریقی جمہوریہ اور لیبیا کی طرف نقل مکانی کر چکے ہیں۔

اسی بریفنگ میں، سوڈان میں اقوام متحدہ کے انسانی ہمدردی کے رابطہ کار نے خبردار کیا کہ انسانی بحران ایک "مکمل تباہی” میں تبدیل ہو رہا ہے اور پڑوسی ممالک میں اس کے پھیلنے کا خطرہ تشویشناک ہے۔

ملک میں رہائشی اور انسانی ہمدردی کے رابطہ کار عبدو دینگ نے ویڈیو لنک کے ذریعے کہا، "سوڈان میں تباہ کن لڑائی کو دو ہفتوں سے زیادہ کا عرصہ ہو چکا ہے، یہ ایک ایسا تنازع ہے جو سوڈان کے انسانی بحران کو ایک مکمل تباہی میں تبدیل کر رہا ہے۔”

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے