تاخیر سے نیا ائرپورٹ اکیاسی ارب کا ہوگیا
Reading Time: < 1 minuteسینیٹ کو وزیر انچارج برائے ہوا بازی ڈویژن نے اپنے تحریری جواب میں بتایا ہے کہ نیو اسلام آباد ائیرپورٹ کی تعمیری لاگت 37بلین سے بڑھ کر 81 بلین روپے ہو گئی ہے، پہلے پی سی ون کے مطابق ابتدائی لاگت 36.85 بلین روپے تھی، پی سی ون میں ائیرپورٹ کے لئے ضروری آلات اور سامان کو شامل نہیں کیا گیا تھا، انتیس بلین اضافی کام اور سامان کے، 6.242تبدیل شدہ آرڈرز کی لاگت، پرائس ایڈجسمٹمنٹ و ٹیکس کی مد میں 3.982 بلین روپے، غیر ملکی کرنسی کے اتاد چڑھاو کی مد میں 4.895 بلین روپے کی شمولیت کے بعد نئی تعمیری لاگت 81.171بلین روپے ہو گئی ہے۔
Array