کھیل

ہاشم آملہ نے بازی پلٹ دی

ستمبر 13, 2017 < 1 min

ہاشم آملہ نے بازی پلٹ دی

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کو شکست ہوگئی_
ہاشم آملہ اور تسارا پریرا کی شاندار جارحانہ بلے بازی کی بدولت ورلڈ الیون نے آزادی کپ کے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو سات وکٹوں سے شکست دے دی، ہار کے بعد پاکستان اور ورلڈ الیون کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز ایک، ایک سے برابر ہو گئی۔

قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والے میچ میں ورلڈ الیون کی جانب سے 175 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اننگ کا آغاز ہاشم آملہ اور تمیم اقبال نے پر اعتماد انداز میں کیا اور ٹیم کے لیے 47 رنز کی شراکت بنائی۔
ورلڈ الیون کے اوپنر تمیم اقبال 19 گیندوں پر 23 رنز بنا کر سہیل خان کی گیند پر شعیب ملک کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔
ٹم پین 10 رنز بناکر عماد وسیم کا شکار بنے جب کہ ورلڈ الیون کے کپتان فاف ڈوپلیسی 20 رنز پر محمد نواز کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔
ہاشم آملہ نے 5 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 72 رنز کی شاندار میچ وننگ اننگ کھیلی جب کہ تھیسارا پریرا کی دھواں دار بیٹنگ کی اور 5 چھکوں کی مدد سے 19 گیندوں پر 47 رنز بنائے۔
اس قبل پاکستان کی ٹیم نے مقررہ بیس اوورز میں 174 رنز بنا کر ورلڈ الیون کو 175 رنز کا ٹارگٹ دیا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے