عالمی خبریں

ڈونلڈ ٹرمپ مجرم قرار، امریکی تاریخ کے پہلے سزایافتہ سابق صدر

مئی 31, 2024 < 1 min

ڈونلڈ ٹرمپ مجرم قرار، امریکی تاریخ کے پہلے سزایافتہ سابق صدر

Reading Time: < 1 minute

امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو عدالت نے کاروباری ریکارڈ میں جعل سازی اور 2016 کے صدارتی انتخابات پر اثرانداز ہونے کی کوشش میں ایک پورن سٹار کو خاموش رہنے کے عوض رقم کی ادائیگی پر سزا سنا دی ہے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے جمعرات کو نیویارک کی جیوری نے ڈونلڈ ٹرمپ پر کاروباری ریکارڈ میں جعل سازی کے حوالے سے عائد 34 الزامات میں سے تمام کو درست قرار دیتے ہوئے سابق صدر کو ہر ایک جرم کا مرتکب پایا ہے۔
امریکہ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی سابق صدر کو سزا دی گئی ہے۔

سول فراڈ کیس، ڈونلڈ ٹرمپ پر ساڑھے 35 کروڑ ڈالر جرمانہ
ڈونلڈ ٹرمپ کو ہر ایک جرم پر چار سال کی قید ہو سکتی ہے لیکن زیادہ امکان پروبیشن پر رہائی کا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ پر پورن سٹار سٹورمی ڈینیئل کو خاموش رہنے کے عوض ادا کی گئی رقم کو چھپانے کے لیے کاروباری ریکارڈ میں جعل سازی سے متعلق 34 الزامات عائد کیے گئے تھے۔

ریپبلکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے 77 سالہ ڈونلڈ ٹرمپ جنہیں ضمانت کے بغیر رہا کیا گیا تھا، ان ایک سزا یافتہ مجرم ہیں۔

یہ امریکہ جیسے ملک میں پہلی مرتبہ ہوا ہے جہاں کا صدر دنیا کا سب سے طاقتور شخص ہوتا ہے۔

سزا کے باوجود ڈونلڈ ٹرمپ نومبر کے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کے اہل ہیں۔ جیل جانے کی صورت میں بھی وہ اہنے سیاسی حریف جو بائیڈن کا نومبر میں مقابلہ کر سکیں گے۔
ٹرمپ کے وکیل ٹوڈ بلانش کا کہنا ہے کہ ان کی ٹیم جلد از جلد فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرے گی۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے