عالمی خبریں

غزہ میں جنگ بندی، حماس کے وفد کی دوحہ میں ثالثوں سے ملاقات

ستمبر 12, 2024 < 1 min

غزہ میں جنگ بندی، حماس کے وفد کی دوحہ میں ثالثوں سے ملاقات

Reading Time: < 1 minute

حماس کے وفد نے غزہ میں جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی پر معاہدے سے متعلق بات چیت کے لیے دوحہ میں قطری اور مصری ثالثوں سے ملاقات کی ہے۔

خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق حماس نے بیان میں کہا ہے کہ گروپ کے مرکزی مذاکرات کار خلیل الحیا نے قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی اور مصر کے خفیہ ادارے کے سربراہ عباس کمال سے ملاقات کی۔

فلسطینی گروپ نے مذاکرات میں پیش رفت کا عندیہ دیے بغیر کہا کہ ’فلسطینی کاز اور غزہ کی پٹی پر جاہریت سے متعلق معاملات‘ پر بات ہوئی۔

قطر، مصر اور امریکہ کی ثالثی میں کئی مہینوں سے جاری پس پردہ مذاکرات نومبر کے آخر میں ایک ہفتے کی جنگ بندی کے علاوہ حماس اور اسرائیل کے درمیان لڑائی کو روکنے میں ناکام رہے ہیں۔

گیارہ مارہ سے جاری اس جنگ میں مختصر تعطل کے دوران 105 یرغمالیوں کے بدلے اسرائیل نے 240 فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا تھا۔

حال ہی میں دوحہ اور قاہرہ میں ہونے والے مذاکرات صدر جو بائیڈن کی جانب سے مئی میں وضع کردہ فریم ورک کی بنیاد پر ہوتے رہے ہیں۔

حماس نے اپنے بیان میں ’صدر بائیڈن کے اعلان کی بنیاد پر جنگ بندی معاہدے کے فوری نفاذ کے لیے اپنی آمادگی‘ کا اظہار کیا ہے۔

خیال رہے کہ ستمبر کے آغاز میں اسرائیلی حکام کی جانب سے غزہ کی ایک سرنگ سے چھ یرغمالیوں کی لاشیں برآمد ہونے کے بعد جنگ بندی معاہدے کے لیے دباؤ بڑھ گیا ہے تاہم معاہدے کی شرائط کے حوالے سے حماس اور اسرائیل کے درمیان شدید اختلافات پائے جاتے ہیں۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے