پاکستان

کون بنے گا چیف جسٹس؟ فیصلہ پارلیمانی کمیٹی کا

اکتوبر 22, 2024 < 1 min

کون بنے گا چیف جسٹس؟ فیصلہ پارلیمانی کمیٹی کا

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کی پارلیمنٹ نے 26 ویں آئینی ترمیم منظور کر کے ملک کے چیف جسٹس کی تعیناتی کا طریقۂ کار تبدیل کر دیا ہے۔

اب پارلیمنٹ کی 12 رکنی کمیٹی سپریم کورٹ کے تین سینیئر ترین ججوں میں سے کسی ایک کا چیف جسٹس کے طور پر انتخاب دو تہائی اکثریت سے کرے گی۔

اس طرح سپریم کورٹ کے تین سینیئر ترین ججز میں پہلے نمبر پر جسٹس سید منصور علی شاہ، دوسرے نمبر پر جسٹس منیب اختر اور تیسرے نمبر پر جسٹس یحییٰ آفریدی ہیں۔

سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کی تعیناتی کے لیے قائم خصوصی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس آج چار بجے طلب کیا گیا ہے۔
12 رکنی کمیٹی میں آٹھ اراکین قومی اسمبلی اور چار سینیٹرز شامل ہیں۔

کمیٹی میں مسلم لیگ ن کی جانب سے خواجہ آصف، احسن اقبال، شائستہ پرویز ملک، سینیٹر اعظم نزیر تارڑ اور پیپلز پارٹی کی جانب سے راجہ پرویز اشرف، نوید قمر اور سینیٹر فاروق نائیک شامل ہیں۔

ایم کیو ایم کی جانب سے رعنا انصار کو کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے جبکہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے بیرسٹر گوہر علی خان، صاحبزادہ حامد رضا اور سینیٹر علی ظفر کو نامزد کر دیا گیا تھا تاہم اب پی ٹی آئی نے خصوصی کمیٹی کے اجلاس سے الگ رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جمعیت علمائے اسلام کی جانب سے کامران مرتضٰی کمیٹی میں شامل ہیں۔

پارلیمانی کمیٹی کے پہلے اجلاس میں پہلے مرحلے میں کمیٹی کے چیئرمین کا انتخاب ہو گا اور دوسرے مرحلے میں چیف جسٹس کے لیے تین ناموں پر ووٹنگ ہو گی۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے