پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی
Reading Time: < 1 minuteپاکستان میں حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔
سنیچر کی رات وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹی فیکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر ایک روپے کمی کی گئی ہے۔
سعودی آرامکو رواں برس پاکستان میں اپنا پہلا پیٹرول پمپ کھولے گی
سعودی عرب میں پٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل کے نرخ بڑھ گئے
اس طرح کے پیٹرول کی فی لیٹر نئی قیمت 256 روپے 13 پیسے مقرر کی گئی ہے جبکہ اس سے قبل یہ فی لیٹر 257 روپے 13 پیسے کے حساب سے فروخت ہو رہا تھا۔
ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 4 روپے کمی کردی گئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 263 روپے 95 پیسے ہوگئی ہے۔
اس سے قبل ہائی سپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 267 روپے 95 پیسے مقرر تھی۔
لائٹ ڈیزل کی قیمت 5 روپے 25 پیسے کم کی گئی ہے اور اب اس کی فی لیٹر نئی قیمت 155 روپے 81 پیسے ہو گئی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے لائٹ ڈیزل فی لیٹر 161 روہے 6 پیسے کے حساب سے فروخت کیا جا رہا تھا۔
مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 20 پیسے کمی کی گئی ہے جس کے بعد اس کی فی لیٹر نئی قیمت 171 روپے 65 پیسے ہو گئی ہے۔
نوٹی فیکیشن میں کہا گیا ہے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق سنیچر اور اتوار کی درمیانی رات 12 بجے سے ہوگیا ہے اور یہ قیمتیں آئندہ 15 روز کے لیے برقرار رہیں گی۔
اوگرا کے حکام کا کہنا ہے کہ ’پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل عالمی مارکیٹ میں اُتار چڑھاؤ کو مدنظر رکھ کر کیا گیا ہے۔‘