نیوزی لینڈ سیمی فائنل میں، بنگلہ دیش اور پاکستان چیمپئنز ٹرافی سے آؤٹ
Reading Time: < 1 minuteچیمپئنز ٹرافی کے گروپ اے کے میچ میں نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو شکست دے کر ٹورنامنٹ سے آؤٹ کر دیا ہے۔
اس کے ساتھ ہی پاکستانی ٹیم بھی باہر ہو گئی ہے جبکہ نیوزی لینڈ نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔
گروپ اے سے انڈیا کی ٹیم پہلے ہی سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر چکی ہے۔
پیر کو راولپنڈی کے پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں نیوزی لینڈ نے ٹاس کر پہلے فیلڈنگ کی۔ اور بنگلہ دیش نے مقررہ 50 اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 236 رنز بنائے۔
نیوزی لینڈ نے جیت کے لیے مطلوبہ ہدف پانچ وکٹوں کے نقصان پر 46 اوورز میں حاصل کر لیا۔
Array