کھیل

پاکستانی باکسر نا قابل شکت

اکتوبر 1, 2017 < 1 min

پاکستانی باکسر نا قابل شکت

Reading Time: < 1 minute

دنیا پر اپنی طاقت کا سکہ بٹھانے والے اور گزشتہ سات میچز میں نا قابل شکست ورلڈ نمبر ون باکسر نے اپنی آٹھویں فائیٹ میں حریف کو شکست سے دوچار کر دیا، پاکستان کے نامور باکسر اور ورلڈ نمبرمحمد وسیم نے پاناما میں ہونے والے باکسنگ مقابلے میں کارلوس میلیو کو چت کرتے ہوئے ورلڈ باکسنگ کونسل (ڈبلیو بی سی) انٹرنیشنل رینکنگ فائٹ جیت لی۔ پاکستانی کھلاڑی نے پہلے راؤنڈ میں ہی مخالف کو ناک آؤٹ کرتے ہوئے فلائی ویٹ کیٹگری کی عالمی رینکنگ میں نمبر ون ہونے کا اعزاز برقرار رکھا، محمد وسیم کی اپنے پروفیشنل کیریئر کی یہ آٹھویں فائٹ تھی جب کہ باکسر کارلوس کی یہ 44 ویں فائٹ تھی تاہم محمد وسیم نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے سے زیادہ تجربہ کار کھلاڑی کو شکست سے دوچار کیا۔ واضح رہے کہ کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے محمد وسیم اپنی تمام انٹرنیشنل فائٹس میں ناقابل شکست رہے ہیں۔ 30 سالہ محمد وسیم کی رواں سال یہ تیسری فائٹ تھی اور انہوں نے جولائی میں پاناما کے ہی دو باکسرز ایوان ٹریجوس اور ایلیسر والڈیز کو دھول چٹائی تھی۔
محمد وسیم کے پروموٹر کا کہنا تھا کہ باکسر کی نظریں گولڈ فلائی ویٹ ورلڈ چیمپیئن بننے پر مرکوز ہیں اور وہ موجودہ عالمی چیمیپئن جاپان کے ڈیاگو ہیگا کو چیلنج کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے