خان اور قادری حاضر ہوں
Reading Time: < 1 minuteاسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں آج ایک بار پھر مقدمے کی سماعت کے نام پر مذاق کیا گیا_ سرکاری ٹی وی پر حملے اور ایس ایس پی عصمت اللہ تشدد کیس کی سماعت کے بعد عدالت نے دوبارہ آئی جی پولیس اور چیف کمشنر کو حکم دیا کہ اگلی سماعت پر عمران خان اور طاہر القادری کی جائیداد کی تفصیلات جمع کرائیں_
کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے کی. اشتہاری ملزمان عمران خان اور طاہر القادری پیش نہ ہوئے. عدالتی حکم پر پولیس نے عمران خان اور طاہر القادری کی جائیدادوں کا ریکارڈ آج بھی پیش نہیں کیا. عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان اور طاہر القادری کی جائیداد کی تفصیلات جمع کرانے میں پولیس ناکام ہو چکی ہے. عدالت نے حکم دیا کہ آئی جی پولیس اور چیف کمشنر اگلے سماعت پر عمران خان اور طاہر القادری کی جائیداد کی تفصیلات جمع کرا دیں، انسپکٹر لیگل انیس اکبر عدالت میں پیش ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایس ایس پی عصمت اللہ ملک سے باہر ہیں اگلی پیشی پر آئیں گے. عدالت نے کیس کی سماعت 13اکتوبر تک ملتوی کر دی. انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے عدالت میں پیش ہو کر قانون کی پاسداری کی، اداروں کے ذریعے سیاست کرنیوالےقوم کےساتھ زیادتی کر رہے ہیں، دانیال عزیز نے کہا کہ پارلیمنٹ اورپی ٹی وی پرحملہ کرنیوالوں کےخلاف کارروائی ہونی چاہیے.