نواز شریف کے حق میں فیصلہ
Reading Time: < 1 minuteاسلام آباد ہائی کورٹ نے نواز شریف کیخلاف نیب ریفرنسز یکجا کرنے کی درخواست منظور کر لی، احتساب عدالت کو ریفرنسز یکجا نہ کرنے کے فیصلے پر نظر ثانی کا حکم دیدیا،
نواز شریف کیخلاف نیب ریفرنسز یکجا کرنے کی درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے دو رکنی بنچ نے کی، نواز شریف کے وکیل نزیر تارڑ ایڈوکیٹ نے نیب کے تینوں ریفرنس کو یکجا کرنے کی استدعا کی، کہا کہ تینوں ریفرنسز مشترکہ ہیں، الزامات کی نوعیت بھی ایک ہی ہے، سپریم کورٹ نے یہ حکم نہیں دیا تھا کہ تینوں ریفرنسز مشین میں ڈال کے سزائیں نکالیں، عدالت نے نیب پراسکیوٹر مظفر عباسی کی ریفرنسز الگ الگ رکھنے کی استدعامسترد کرتے ہوئے احتساب عدالت کا 19 اکتوبرکا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا، اسلام آباد ہائی نے احتساب عدالت کو نیب آرڈیننس کی شق 17 ڈی کے تحت ریفرنسز یکجا کرنے کے درخواست پر نظر ثانی کا حکم دے دیا، عدالت نے فرد جرم عائد کیے جانے کو بھی ختم کر دیا _