پاکستان

شاہ زیب قتل کیس کھول دیا گیا

جنوری 13, 2018 < 1 min

شاہ زیب قتل کیس کھول دیا گیا

Reading Time: < 1 minute

سپریم کورٹ نے شاہ زیب قتل کیس میں مبینہ مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی سمیت دیگر ملزمان کے نام ایگزٹ کنٹرول فہرست میں ڈالنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے شاہ زیب قتل کیس میں سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سول سوسائٹی کی اپیل سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے لارجر بینچ تشکیل دے دیا اور ملزمان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے سول سوسائٹی کی دائر کردہ اپیلوں کی سماعت کی ۔عدالت نے سول سوسائٹی کے وکیل کے دلائل سننے کے بعد حکم جاری کیا ۔ سول سوسائٹی نے درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ سندھ ہائیکورٹ نے مقدمے سے انسداد دہشت گردی کی دفعات نکالیں جن سے ملزمان کو فائدہ ہوا، شاہ زیب قتل کیس سیشن عدالت نہیں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں چلایا جھانے والا مقدمہ ہے۔ درخواست گزار نے کہا کہ اگر شاہ رخ جتوئی جیسے ملزمان کو چھوڑا گیا تو معاشرے پر سنگین نتائج مرتب ہوں گے، انہوں نے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔

عدالت نے مقدمے کے مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی سمیت سراج تالپور، سجاد تالپور اور مرتضیٰ لاشاری کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دیا ہے اور ملزمان کو ضمانت کرانے کی ہدایت کی ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے