قبائلی جرگے کی وزیراعظم سے ملاقات
Reading Time: < 1 minuteوزيراعظم شاہد خاقان عباسي نے نقيب اللہ کے قاتلوں کي گرفتاري کے ليے تمام وسائل بروئے کار لانے کا اعلان کرديا، کہتے ہيں نقيب اللہ کا کيس صوبائي حکومت کا نہيں بلکہ رياست کا معاملہ ہے،نقيب اللہ کے نام پر وزيرستان ميں کالج تعمير کرنے کا بھي اعلان کيا گيا،تفصیلات کے مطابق وزيراعظم شاہد خاقان عباسي سے محسود اور وزير قبائل کے جرگے نے ملاقات کي جس ميں وزيرستان ميں قبائل کو درپيش مسائل پر بات چيت کي گئي،قبائلي ارکان نے نقيب اللہ محسود کے قاتلوں کي فوري گرفتاري کا بھي مطالبہ کيا جس پر وزيراعظم نے کہا نقيب اللہ کے کيس ميں انصاف کے تمام تقاضوں کو پورا کيا جائے گا، نقيب اللہ کا کيس صوبائي حکومت کا نہيں بلکہ رياست کا معاملہ ہے،قاتلوں کي گرفتاری کے ليے تمام وسائل بروئے کار لائے جائيں گے، وزيراعظم نے کہا پوري قوم قبائلي علاقوں کے عوام کي قربانيوں کو قدر کي نگاہ سے ديکھتي ہے،حکومت بارودي سرنگوں کے نتيجے ميں زخمي ہونے والوں کو مناسب معاوضہ بھي دے گي اور بارودي سرنگيں صاف کرنے کا کام بھي تيز کيا جائے گا، اس موقع پر شاہد خاقان عباسي نے نقيب اللہ محسود کے نام پر وزيرستان ميں کالج تعمير کرنے کا بھی اعلان کيا _