جج اور دانیال عزیز آمنے سامنے
Reading Time: < 1 minuteسپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے دانیال عزیز توہین عدالت کیس میں اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کردیا ہے _ دانیال عزیز روسٹرم پر آئے تو جسٹس عظمت سعید نے پوچھا کہ کچھ کہنا چاہیں گے؟ دانیال نے کہا کہ عدالت نے نوٹس دیا ہے تو پیش ہوا ہوں، جسٹس عظمت سعید نے پوچھا کہ کیا وکیل کرنا چاہتے ہیں، مہلت دیدیں؟
پاکستان 24 کے نامہ نگار کے مطابق دانیال عزیز نے کہا کہ جیسے مناسب سمجھیں_ جسٹس عظمت سعید نے حکم لکھواتے ہوئے دس دن کی مہلت دی تاکہ وکیل کر سکیں اور اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کیا _
دانیال عزیز نے کہا کہ نوٹس میں کسی مخصوص تقریر یا الفاظ کا ذکر نہیں ہے، جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ ساری چیزیں سامنے آ جائیں گی _
اب آپ سے 19 فروری کو ملاقات ہوگی، جسٹس عظمت سعید نے یہ کہتے ہوئے اگلا کیس پکارنے کے لیے عدالتی ہرکارے کو اشارہ کیا _
سپریم کورٹ سے اے وحید مراد
Array