ثانیہ مرزا کی جدائی طویل ہوگئی
Reading Time: < 1 minuteبھارتی ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا مزید دو ماہ تک ٹینس کورٹ میں قدم نہیں رکھ سکیں گی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ایک انٹر ویو میں ثانیہ مرزا نے کہا کہ ٹی وی پرسال کا پہلا گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ آسٹریلین اوپن دیکھنا تکلیف دہ تھا تاہم صحت میں بہتری کیلئے مزید آرام کرنا ضروری ہے۔ایک سوال کے جواب میں ثانیہ کا کہنا تھا یہ تاثرغلط ہے کہ میں کھیل کو خیر باد کہنے والی ہوں ،میں کیریئر میں صرف2بار انجرڈ ہوئی ہوں اور جلد فتوحات کا سلسلہ دوبارہ شروع کروں گی۔واضح رہے کہ ثانیہ دائیں گھٹنے میں انجری کے باعث گزشتہ سال اکتوبر سے میچوں میں شرکت سے محروم ہیں۔
Array