پاکستان کی ترقی کی بڑی خبر
پاکستان اور چین کے درمیان تجارتی تعلقات میں اہم سنگ میل عبور کر لیا گیا جب ‘پاک چین اکنامک کاریڈور’ کے ذریعے چین سے گوادر پہنچنے والے کنٹینروں کو بحری جہاز کے ذریعے روانہ کر دیا گیا _ اس تقریب میں پاکستانی وزیراعظم نواز شریف، چین کے سفیر اور مولانا فضل الرحمن کے ساتھ پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے بھی شرکت کی _ اس تجارتی جہاز کی روانگی کو بہت بڑی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے _