پاکستان

احسان اللہ احسان فوج کے پاس ہے

اپریل 17, 2017 < 1 min

احسان اللہ احسان فوج کے پاس ہے

Reading Time: < 1 minute

فوجی ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ دہشت گرد جماعت الاحرار کا ترجمان احسان اللہ احسان نے خود کو ہمارے حوالے کیا ہے اور اس وقت فوج کی تحویل میں ہے۔ راول پنڈ ی میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے فوجی ترجمان نے بتایا کہ شام میں داعش کے پاس جانے کا بیان دینے والی حیدرآباد کی نورین لغاری بھی فوج کی تحویل میں ہیں، اور اسے لاہور میں محکمہ انسداد دہشت گردی اور فوج کے مشترکہ آپریشن میں گرفتار کیا گیا تھا جہاں سے وہ ایسٹر کے اجتماع پر خودکش حملے کاارادہ رکھتی تھی۔ ترجمان نے بریفنگ کے دوران نورین لغاری کا ویڈیو بیان بھی دکھایا جو گرفتاری کے بعد لیا گیا تھا جس میں اس نے اعتراف کیاکہ وہ خودکش حملوں اور بم دھماکوں کی حامی ہیں اور اس کیلئے وہ مختلف کالعدم تنظیموں کے ساتھ شامل ہوئی۔ فوجی ترجمان نے کہا کہ نورین شام نہیں گئی تھی بلکہ لاہور میں ہی موجود تھی۔ میجرجنرل آصف غفور نے آپریشن ردالفساد کے تحت گرفتار افراد اور قبضے میں لیے گئے اسلحے کی تفصیلات سے صحافیوں کو آگاہ کیا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے