پاکستان

ججوں کی منہ پر بے عزتی

اکتوبر 27, 2017 < 1 min

ججوں کی منہ پر بے عزتی

Reading Time: < 1 minute

نواز شریف کا خانہ خراب کس نے کیا، خاتون نے کمرہ عدالت میں سپریم کورٹ کے ججوں کو کھری کھری سنا دیں، پشتو میں واہی تباہی بولتے ہوئے عدالت سے نکل گئیں اور جسٹس دوست محمد سر جھکائے رہ گئے _

کمرہ عدالت نمبر تین، جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں دو رکنی بنچ، خاتون سلمہ بی بی روسٹرم پر آ کر پھٹ پڑی، خاتون نے انصاف نہ ملنے پر عدالت میں دہائی دی، خاتون سلمی بی بی نے کہا آٹھ اگست دو ہزار سترہ کو میری درخواست پر مقدمہ ملتوی ہوگیا، میرے یہاں سے چلے جانے کے بعد ملزمان سجاد، شیریں داد، نورالحسن کو ضمانت کیسے دے دی گئی، یہ کہاں کا انصاف ہے، کیسا انصاف ہے،خاتون نے کہا چار سال ملزموں کی گرفتاری کے لیے دھکے کھائے،عمران خان نے بھی میری بات نہ سنی، متاثرہ خاتون نے کہا کہ ملزم گرفتارہوئے توعدالت نے مجھے سنے بغیر ہی ضمانت دے دی، خاتون نے انصافی کی دہائی دیتے ہوئے نواز شریف کی سزا کا بھی تذکرہ کر دیا، کہا کہ اسی عدالت نے نوازشریف کے خلاف فیصلہ دے کر اس کا بھی خانہ خراب کر دیا، یہاں انصاف نہیں ہوتا، واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے ملزم سجاد کی ضمانت کے خلاف نظرثانی درخواست خارج کردی،متاثرہ خاتون سلمہ بی بی کی بہن نجمہ کو تیرہ اگست دو ہزار تیرہ کو پشاور میں قتل کیاگیاتھا،سپریم کورٹ نے قتل کے ملزمان کی ضمانتیں منظور کر لیں،سلمہ بی بی نے ضمانت منظوری کی درخواست پر نظر ثانی کی استدعاکی تھی۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے