نیا جی ایچ کیو کتنے میں
Reading Time: < 1 minuteفوج کے ہیڈکوارٹر جی ایچ کیو کو راول پنڈی سے اسلام آباد منتقل کرنے کا منصوبہ تو انیس سو ستر میں ہی تجویز کر دیا گیا تھا مگر ابھی تک اس کو عملی جامہ نہیں پہنایا جاسکا۔ اب حکومت نے اس منصوبے پر عمل کرنے کا دوبارہ آغاز کردیاہے، سیکرٹری دفاع جنرل ریٹائرڈ ضمیر الحسن نے سینٹ کی سٹینڈنگ کمیٹی کو بتایا ہے کہ جی ایچ کیو کیلئے دو ہزار چارسو پچاس ایکڑ زمین الاٹ کی جاچکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس زمین پر پانچ ہزار خاندان رہائش پذیر ہیں جن کو کسی دوسری جگہ منتقل کیا جائے گا تاکہ ڈیفنس کمپلیکس تعمیر کیا جا سکے۔ سیکرٹری دفاع نے سینٹ کی کمیٹی کو بتایاکہ نئے جی ایچ کیو کی تعمیر پر ایک سو ارب روپے کے اخراجات آئیں گے تاہم یہ بھی کہاکہ یہ رقم پاکستان کی فوج فراہم کرے گی۔
Array