مشرف و قادری کو روکا جائے
Reading Time: < 1 minuteاسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق صدر پرویز مشرف اور ڈاکٹر طاہر القادری کے خلاف درخواست دائر کردی گئی ہے۔ درخواست کرنل (ر) انعام الرحیم ایڈووکیٹ نے دائر کی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ طاہر القادری نے دوبارہ تحریک کا اعلان کر رکھا ہے حالانکہ عدالت نے دونوں ملزمان کو اشتہاری قرار دے رکھا ہے اشتہاری ملزمان طاہر القادری اور مشرف کو میڈیا بھر پور کوریج دے رہا ہے درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اشتہاری ملزمان کو کوریج دینا نیشنل ایکشن پلان کی خلاف ورزی ہے دونوں ملزمان کو کوریج دینے سے ملک میں انتشار پھیل رہا ہے طاہر القادری تھانہ سیکرٹریٹ اور لیہ کے تھانے میں اشتہاری ملزم ہیں پرویز مشرف ججز نظر بندی، بے نظیر بھٹو قتل اور غداری کیس میں اشتہاری ملزم ہیں درخواست میں استد عا کی گئی ہے کہ عدالت پیمراء کو حکم دے کہ ان دونوں ملزمان کی کوریج پر پابندی عائد کرے جو میڈیا گروپ دونوں ملزمان کو کوریج دے پیمرا قانون کے مطابق اس کے خلاف کاروائی کرے درخواست میں سیکرٹری اطلاعات، چیئرمین پیمرا پرویز مشرف اور ڈاکٹر طاہر القادری کو فریق بنایا گیا ہے _