پاکستان

دل کا مریض بڑھاپے میں دل لگی کرنے لگا

جنوری 29, 2018 < 1 min

دل کا مریض بڑھاپے میں دل لگی کرنے لگا

Reading Time: < 1 minute

کراچی یونیورسٹی کی تحقیقاتی کمیٹی نے پروفیسر سحر انصاری کے خلاف فیصلہ سنا دیا اور خاتون استاد کو جنسی ہراساں کرنے کا الزام ثابت ہونے پر پروفیسر پر جامعہ میں داخلے اور پڑھانے پر پابندی عائد کردی گئی

سینئر ادیب اور کراچی یونیورسٹی کے پروفیسر کیخلاف خاتون پروفیسر کو جنسی ہراساں کرنے کا الزام ثابت ہو گیا۔ پروفیسر سحر کے جامعہ کراچی میں داخلے اور پڑھانے پر تاحیات پابندی عائد کر دی گئی۔

76 سالہ پروفیسر کے خلاف ایریا سٹڈی سینٹر کی خاتون پروفیسر نے ہراساں کرنے کی شکایت درج کرائی تھی جسے کمیٹی نے حقیقت پر مبنی قرار دیا۔ تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق پروفیسر نے گلے ملنے اور ہاتھ ملانے کو عام سی بات قرار دیا۔

الزام کی زد میں آنے والے پروفیسر نے الزام تسلیم کرنے سے انکار کیا، کہتے ہیں 76 سال عمر ہے اور دل کا مریض ہوں، خاتون پروفیسر نے ذاتی مفادات کیلئے جھوٹا الزام عائد کیا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے