میرشکیل سے پانچ لاکھ نہیں لیں گے
سپریم کورٹ کے رپورٹرز کی تنظیم نے کہا ہے کہ وہ جنگ گروپ کے مالک میر شکیل الرحمن سے پانچ لاکھ روپے کا فنڈ نہیں لیں گے _ اس حوالے سے جاری کردہ بیان میں تنظیم کے صدر طیب نے کہا ہے کہ جنگ گروپ کے مالک میر شکیل الرحمن نے ان کی تنظیم کو پانچ لاکھ روپے دینے کا جو اعلان کیا تھا ہم ان سے کہتے ہیں کہ اپنے ملازمین کو تنخواہیں ادا کریں _
واضح رہے کہ توہین عدالت کیس میں سپریم کورٹ میں پیش ہونے والے جنگ گروپ کے مالک نے رپورٹروں کی تنظیم کو پانچ لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا تھا جس پر تنظیم کے صدر اور دیگر عہدیداروں نے رضامندی ظاہر کی تھی تاہم بعدازاں سخت تنقید کی گئی تو اب فیصلہ تبدیل کر لیا گیا ہے _