زرداری کا چوہدری نثار کو زیادہ فنڈز دینے کا دعوی
Reading Time: < 1 minuteپاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہمارے ایم این ایز کو ترقیاتی فنڈزی جاری نہیں کیے جا رہے ،یہ ن لیگ کی تنگ نظری ہے ،جب ہماری حکومت تھی تو چوہدری نثار کو اپنی پارٹی کے رہنماﺅں سے بھی زیادہ فنڈزدیے تھے تاکہ وہ علاقے میں ترقیاتی کام کروا سکیں ۔میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کاکہنا تھاکہ نواز شریف مظلوم کیسے ہیں ،جب وہ عدالت میں آتے ہیں تو چھ گاڑیاں آگے اور چھ پیچھے ہوتی تھیں ،مظلوم تو ہم تھے جو بکتر بند گاڑی میں آتے تھے ۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ بھارت سیکولر ملک ہونے کا دعویٰ کرتا ہے لیکن مودی کے بھارت میں کہیں سیکولر ازم نظر نہیں آرہا ،یہ نہر و کا انڈیا نہیں بلکہ مودی کا بھارت ہے جو ہٹلر کی طرح منفی سیاست کرتا ہے ۔آصف علی زرداری نے مزید کہا کہ شریف برادران سی پیک کو سمجھ نہیں پائے ،انہیں منگولیا میں چین کے سی پیک کی سٹڈی کرنی چاہیے