پاکستان

ایک ہی خاندان کے 8 جاں بحق

جنوری 30, 2018 < 1 min

ایک ہی خاندان کے 8 جاں بحق

Reading Time: < 1 minute

کرم ایجنسی میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا، دوسری جانب پشاور میں گیس لیکج سے میاں بیوی جاں بحق ہو گئے ۔
پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق اپر کرم ایجنسی کے سرحدی علاقے مقبل سے گاڑی میں سوار خاندان کے افراد جنازے میں شرکت کیلئے بوشہرہ جارہے تھے کہ مقبل ندی کے قریب بارودی سرنگ کا دھماکا ہوا جس سے گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی اور اس میں ایک گھر کے سوار 9 افراد میں سے 8 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے ۔ جاں بحق ہونے والوں میں 5 خواتین اور تین مرد شامل ہیں، ایک شخص سید جان زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کیلئے ایجنسی ہیڈکوارٹر ہسپتال پارا چنار پہنچا دیا گیا ۔ ہسپتال زرائع کے مطابق زخمی سید جان کی حالت خطرے سے باہر ہے، پولیٹیکل حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دیی ہیں ۔ دوسری جانب پشاور کے علاقے ہزار خوانی میں گیس لیکج کے باعث دم گھٹنے سے میاں بیوی جاں بحق ہو گئے، پولیس کے مطابق جان بحق ہونے والے 25 سالہ نختیار اور 24 سالہ ریحانہ کی شادی دو روز قبل ہوئی تھی، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے