شعیب شیخ پھر گرفتار
Reading Time: < 1 minuteایگزیکٹ کمپنی کے مالک شعیب شیخ کو ایف آئی اے نے سندھ ہائی کورٹ کے باہر سے گرفتار کرلیا ہے،اس سے قبل شعیب شیخ کی جانب سے عدالت میں حفاظتی ضمانت کیلئے التجا کی گئی تھی جسے مسترد کردیا گیا۔ جس کے بعد انہیں ایف آئی اے نے سندھ ہائیکورٹ کے باہر سے حراست میں لے لیا۔سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے ایگزیکٹ اسکینڈل منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے کی جانب سے شعیب شیخ کی بریت کے خلاف اور مقدمہ دوبارہ ٹرائل کورٹ سماعت کیلئے بھیجنے کی اپیل کی سماعت کی۔عدالت نے ایف آئی اے کی اپیل منظور کرتے ہوئے حکم دیا کہ شعیب شیخ اور دیگر کے خلاف سیشن کورٹ میں دوبارہ ٹرائل چلایا جائے۔عدالت نے شعیب شیخ کو 3 مارچ کو پیش ہونے کا حکم دیا۔
Array